کھنڈہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کیرہنما و سابق کونسلر یونین کونسل ملال ڈاکٹر طارق محمود ملال نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کو روزگار،تعلیم اور صحت کی فراہمی یقینی بنائی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مدبرانہ قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے وہ گزشتہ روز نمائندہ نوائے وقت ابرار حسین صابر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں جمہوریت کو مستحکم کیا اوراسکی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت عوام میں کبھی کم نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کا ووٹ بنک مزید بڑھتا دکھائی دیتا یے اور پارٹی کے تنظیمی امور فعال ہورہے ہیں میرٹ کی بالادستی ہمیشہ پیپلز پارٹی قیادت کی ترجیح رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے دیرینہ کارکنوں کو تنظیمی امور سونپے جارہے ہیں تاکہ انکی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا جاسکے پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور سیاسی سرگرمیوں کو آگیبڑھانے میں بھرپور کردار اداکرتی آرہی ہے انہی کاوشوں کا ثمر ہے کہ آج ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے۔
پیپلز پارٹی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے،ڈاکٹر طارق محمود ملال
Nov 05, 2024