منیر پبلک سکول کا طلبا کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

Nov 05, 2024

  چکوال(نمائندہ خصوصی)منیر پبلک سکول کا طلبا کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا منیر پبلک سکول بلکسر برانچ میں زیر تعلیم بچے فہیم جاسم کے زبردستی بال کاٹنے کا معاملہ سامنے آنے پر بچے کے والد محمد عرفان ساکن نیلہ نے میڈم ڈپٹی کمشنر چکوال اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چکوال کو تحریری درخواست دے دی محمد عرفان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا فہیم جاسم سر کے بالوں پر لگائے گئے کٹ پر اتنا ذہنی اذیت میں مبتلا تھا کہ وہ خودکشی کرنے کا سوچ رہا تھا، منیر پبلک سکول بلکسر برانچ کی انتظامیہ نے شکایت کرنے کی صورت میں بچے کو سکول سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دی۔

مزیدخبریں