امریکی صدارتی الیکشن کیلئےپولنگ کا آغاز ہو گیا، امریکی صدر کون بنے گا؟ ٹرمپ یا کملا ہیرس آج پتہ چل جائے گا۔امریکا میں 47ویں صدر کے انتخاب کیلئے آج ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہےجس میں لاکھوں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کریں گے۔کملا ہیرس کو قومی سطح پر صرف 1.02 فیصد کی ٹرمپ پر برتری نظر آرہی ہے، 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ جیت کیلئے درکار ہوتے ہیں، انتخابات کا فیصلہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان ردوبدل کی تاریخ کے ساتھ گرما گرم مقابلہ کرنے والی ’’سوئنگ سٹیٹس‘‘میں ہوتا ہے۔اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ان سات ریاستوں میں پنسلوانیا (19 الیکٹورل کالج ووٹ)، جارجیا (16)، شمالی کیرولینا (16)، مشی گن (15)، ایریزونا (11)، وسکونسن (10)، اور نیواڈا (6) شامل ہیں۔پنسلوانیا ایک زمانے میں قابل اعتماد طور پر ڈیموکریٹک ووٹ تھا، لیکن ریپبلکن ٹرمپ نے 2016ء میں 0.7 فیصد پوائنٹس سے 13 ملین باشندوں کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والا میدان جنگ جیتا۔