پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پرنئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تک پہنچی ، اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،222کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 168 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 75 کروڑ 2 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,514 جبکہ کم ترین سطح 91,536 پوائنٹس رہی ۔