وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سونامی سے آگاہی سے متعلق عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی جیسی قدرتی آفات، فطری عوامل ہیں. موسمیاتی تبدیلی سے آفات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی کلائیمٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہیں. قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنی ہوگی. سونامی کی تباہی سے نمٹنے کے لئے ہمیں بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا اور اپنی حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے. جس میں قدرتی آفات میں انسانی جان و مال کا تحفظ بھی شامل ہے. پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا کر رہے ہیں. ناگہانی صورتحال میں شہری حفاظتی اقدامات سے آگاہ ہونا چاہیے.پنجاب میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں زلزلے کے نقصانات سے بچاؤ کی تکنیک کو اپنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں. دنیا کو یکجا ہو کر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
ماحولیاتی بہتری کے لیے شہری حکومت کا ساتھ دیں:وزیر اعلیٰ پنجاب
Nov 05, 2024 | 16:16