پی آئی اے خریداری کے لیے خیبرپختونخوا حکومت ہر حد تک جائیگی:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خریداری کے لیے خیبرپختونخوا حکومت ہر حد تک جائیگی.وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرکے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔   بیرسٹر سیف نے کہا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے.دو خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن