اسرائیل اپنے قبضے کو طول دینے کے لیے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے:اسحاق ڈار

Nov 05, 2024 | 16:42

ویب ڈیسک

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں. ایرانی وزیر خارجہ سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے. اسرائیل نے ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی، مذمت کرتے ہیں. ایران، پاکستان غزہ میں نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں. اسرائیل کی خطے میں غیر قانونی کارروائیوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل اپنے قبضے کو طول دینے کے لیے خطے میں دہشت گردی کر رہا ہے. مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں.اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی، خطے میں جارحیت فوری بند کرے. قابض قوتوں کے دہشت گردی کے ذریعے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دیرینہ تنازعات کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنا چاہیے. مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے، مذاکرات پر زور دیا ہے۔ 
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نشل کشی کر رہا ہے.اسرائیل کی لبنان پر جارحیت جاری ہے، اسرائیلی رجیم نے ایرانی خود مختاری کی خلاف ورزیاں کیں. خطے میں امن وامان سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، غزہ، بیروت میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مضبوط موقف کو سراہتے ہیں.مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

مزیدخبریں