آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی اے ایف اور چینی فضائیہ کی مشق پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر منعقد کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ چائنیز پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس پر منعقد کی گئی .جس میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے دستوں نے ہائی ٹیک آلات حرب کے ساتھ شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چینی فضائیہ کی جانب سے اے ای ایس اے ریڈار اور لانگ رینج بی وی آر سے لیس جے ٹیملن سی اور جے 16 طیارے مشقوں میں شامل ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی فضائیہ کے مہلک ایچ کیو 22 زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھی مشقوں میں حصہ لیا، چینی فضائیہ کے ایئر بورنڈ الیکٹرک وارفیئر وائی ٹی جی نائن پلیٹ فارم کے ساتھ کے جی 500 ایئر بون ارلی وارننگ سسٹم نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جے ٹین سی اور جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے عصر حاضر کے حربی حالات جنگ کے حقیقت سے قریب تر ماحول میں کارکردگی دکھائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر اتحادی ممالک کے ساتھ کامیاب مشقوں کا انعقاد پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو ظاہر کرتا ہے. مشقوں سے پاکستان ایئر فورس کی عصر حاضر کی حربی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انڈس شیلڈ پاکستان اور چین کی جانب سے فضائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اشتراک کار کا مظہر ہے. انڈس شیلڈ چائنیز مختلف حربی حکمت عملیوں کو حقیقت سے قریب ترین ماحول میں آزمانے کا موقع فراہم کرتی ہے.انڈس شیلڈ چائنیز سے دونوں فضائی افواج کی جنگ لڑنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔