وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2025 کی منظوری

Nov 05, 2024 | 17:33

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق 1 لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے جب کہ پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔اسپانسرشپ اسکیم کے تحت گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ 5 ہزار اور پرائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار مختص ہوگا جب کہ حج کوٹہ مساوی تقسیم ہوگا۔حج پالیسی کے مطابق حج کوٹہ گورنمنٹ اسکیم اور پرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فی صد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔کابینہ کی منظوری ملنے کے فوری بعد حج در خواستوں کی وصولی کا شیڈول جا ری کردیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کے انتخاب کے لئے خواہش مند بینکوں سے 25 اکتوبر تک کوائف طلب کرلئے ہیں۔

مزیدخبریں