وفاقی حکومت نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے. جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا۔عنبرین جان اس وقت وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔حکومت پاکستان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ کا اضافی چارج تین ماہ کی مدت یا ریگولر تقرری تک دیا ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی سیکریٹری اطلاعات و ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان نے پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔12 ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ ملازمت ختم ہونے کے بعد دیگر ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکومت نے عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا
Nov 05, 2024 | 17:56