میرا شوہر مرنے کی حالت میں ہے, ابھی تک ان پر ظلم ہو رہا ہے : مشعال ملک

Nov 05, 2024 | 18:02

ویب ڈیسک

اسلام آباد: کشمیری حریت پسند رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں ہے۔اسلام آباد میں مشعال ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پانچ دن ہو گئے ، یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چل رہی ہے. انہیں جیل میں ادویات تک نہیں دی جا رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں. ہم اپنی طرف سے خط بھی جاری کر چکے ہیں. کشمیری رہنماؤں کو قتل کیا جا رہا ہے. رضیہ سلطانہ نے بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط دیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہم یہاں یو این آفس روزانہ آتے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم کے حوالے سے یادداشت جمع کرواتے ہیں. یو این آفس میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا شوہر مرنے کی حالت میں ہے. ابھی تک ان پر ظلم ہو رہا ہے.ہمارے بھی حقوق ہیں، کشمیریوں کے الگ سے رولز بنائے گئے ہیں۔مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم کمزور نہیں.کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے. مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے میں بھارت میں ہوں۔

مزیدخبریں