سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دوبارہ کمی

Nov 05, 2024 | 19:21

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دوبارہ کمی آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی آگئی ہے۔اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں