آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک اور شرط پوری

 حکومت نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک اور شرط پوری کردی ہے رواں مالی سال کیلئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان ای سی سی میں منظور کرلیا جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی. وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا بہا ﺅکم کرکے 36 ارب روپے تک لایا جائے گا گزشتہ مالی سال کا گردشی قرض دو ہزار 393 ارب روپے ہوگیا آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ گردشی قرض دو ہزار 310ارب روپے سے بڑھنے نہیں دیا جائے گا.  رواں مالی سال گردشی قرض میں ایک ہزار 77ارب روپے اضافے کا امکان ہے جس میں کمی کیلئے بروقت بجلی ٹیرف میں اضافہ لائن لاسز اور سبسڈی میں کمی کی جائے گی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان سے گردشی قرض بڑھنے سے روکا جائے گا جس طرح مالی سال دو ہزار بائیس میں 27 ارب کا اضافہ اور دو ہزار تئیس میں 57ستاون ارب روپے کا اضافہ روکا گیا تھا. رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کا گردشی قرض مینجمنٹ پلان نییرا کے اندازوں سے بھی تیار کیا گیا ہے پلان کی تیاری میں فنانس ڈویژن کے بجٹ میں مختص رقم کو بھی مدد نظر رکھا گیا ہے دوسری جانب ملک میں بجلی کی خرید و فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے. رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے ریبیسنگ سے 275 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، گردشی قرض میں کمی کیلئے 228 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی فراہم کی جائے گی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات نیپرا ٹارگٹ 11.4 فیصد کی نسبت 18.3 فیصد ہونے کا انکشاف ہوا ہے. آئی ایم ایف سے ریبیسنگ بروقت کرانے کی یقین دہانی اور سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بات بھی کی جائے گی، اسی طرح سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی دستیاب دستاویز کے مطابق ڈسکوز کے نقصانات کو کم کر کے 66ارب روپے کی ریکوریاں بہتر کی جائیں گی، 358 ارب مختص سبسڈی میں سے آئی پی پیز اور گورنمنٹ پاور پلانٹس کو دیئے جائیں گے، مالی سال کے اختتام تک گردشی قرض 2430 ارب روپے تک پہنچ جائے گا. گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 140 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ڈسکوز کے نقصانات کو 18.3 فیسد سے کم کر 17.3 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا، آئیسکو کیلئے 7.8 فیصد لاسز، لیسکو کیلئے 14.5 فیصد، جیپکو کیلئے 11.8 فیصد نقصانات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے فیسکو کیلئے 8.4 فیصد، میپکو کیلئے 13.9 فیصد، پیسکو کیلئے 35.7 فیصد نقصانات کا ہدف ہے، حیسکو کیلئے 27.2 فیصد، کیسکو کیلئے 26.8 فیصد، سیپکو کیلئے 34 فیصد نقصانات کا ہدف رکھا گیا ہے. دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سال 25-2024 کیلئے ڈسکوز ریکوریز 90 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں سے کوآرڈینیشن بڑھائی جائے گی.

ای پیپر دی نیشن