مذاکرات کیلئے پاکستان اور بھارت اپنے زیرکنٹرول کشمیری علاقوں سے فوجیں نکالیں: میر واعظ

Oct 05, 2009

سفیر یاؤ جنگ
سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کا نفرنس (میر واعظ گروپ) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کے قابل قبول حل کیلئے پاکستان بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان مذاکرات کو ناگزیر قراردیا ہے امریکہ کے دورے کے بعد یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تنازعہ کے حل کیلئے آوازیں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت اور کشمیریوں کے درمیان باہمی مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت مرحلہ وار کشمیر کے اپنے اپنے زیرکنٹرول علاقوں سے فوج کا انخلاء کریں۔ دریں اثنا حریت کانفرنس (گیلانی گروپ)کے سربراہ سید علی گیلانی نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اگر حکومت ہند کشمیری خطے کو سرکاری طور متنازعہ قرار دے تو وہ کسی بھی طرح کی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
مزیدخبریں