باجوڑایجنسی میں شدت پسندوں  نے بوائز سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔  

مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق تعلیم دشمن عناصر نے باجوڑایجنسی کے مضافاتی علاقے میں رات گئے ایک بوائز سکول میں بارودی مواد نصب کیا ، جوآج علی الصبح زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے سکول کے کئی کمرے زمین بوس ہوگئے اور کمروں موجود فرنیچرکوآگ لگ گئی ۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے ۔ سکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن