ملک بھرکی طرح کراچی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی اساتذہ کی جانب سے فنڈزکی عدم فراہمی کے خلاف تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Oct 05, 2010 | 02:49

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں میں جامعہ کراچی، جامعہ اردوسمیت دیگرپبلک سیکٹر جامعات کے اساتذہ نے حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود فنڈزکی عدم فراہمی کے خلاف آج سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے ، اساتذہ کے مطابق تمام جامعات میں دو گھنٹےکی تدریسی عمل معطل رکھا جائے گا۔ اساتذہ تنظیموں کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بائیس ارب کے فنڈزمیں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جاری تاہم جامعات کوصرف پانچ ارب روپے جارے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جامعات کے فنڈ میں کٹوتی کے اعلان کے خلاف اساتذہ کی بھرپور ہڑتال کے بعد وزیراعظم نے خصوصی اجلاس طلب کرکے جامعات کے فنڈز میں کٹوتی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہےجسکے بعد اساتذہ نے جامعات میں جاری ہڑتال ختم کردیا تھا۔
مزیدخبریں