پنجاب کے سرکاری کالجز میں بورڈ آف گورنرز کی مجوزہ تقرری کے خلاف لاہور میں طلبہ تنظیموں نے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں ۔

Oct 05, 2010 | 13:31

سفیر یاؤ جنگ
لاہور سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر ریلی نکالی گئی جس میں لاہور کے مختلف کالجز کی طلبہ تنظیموں نے شرکت کی ۔ طلبہ نے کالجز میں بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کے فیصلے کو تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔ ادھرلاہور کے گورنمنٹ ایم اے او کالج میں بھی طلبہ نے بورڈ آف گورنرز کی مجوزہ تقرری کے خلاف کلاسوں کا بایئکاٹ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیدار پروفیسر ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ حکومت کی  پالسیوں کی وجہ سے اساتذہ سلام ٹیچرز ڈے کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
مزیدخبریں