وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلانی نے کہا ہے کہ سیاست میں انکے پہلے استاد پیر پگاڑا ہیں جنہوں نے کم محنت سے زیادہ منافع حاصل کرنے کا سبق دیا۔

Oct 05, 2010 | 13:59

سفیر یاؤ جنگ
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد ميں عالمی يوم اساتذہ کے موقع پر منعقد کی جانيوالی ايک تقريب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استاد کی ہدایت کے باوجود وہ کم محنت سے زیادہ منافع کی عادت نہیں ڈال سکے البتہ پیرپگاڑا خود اس اصول پر عمل پیرا ہیں ۔ وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اساتذہ  ملک ميں امن کے قيام میں اپنا کردار ادا کريں ، اور طلباء کو سکھائيں کہ اسلام ميں دہشت گردی ،عسکريت پسندی اور نفرت کی کوئی جگہ نہيں ان کا کہنا تھا کہ  اساتذہ کی ترقی کی راہ ميں رکاوٹيں دور کی جائيں گی اورانہيں عہد حاضر کے تقاضے پورا کرنے کے ليے جديد خطوط پر تربيت دی جائے گی۔۔ تقريب سے وفاقی وزير تعليم سردار آصف احمد علی ، وزيراعظم کی مشير شہناز وزيرعلی اور نفيسہ شاہ نے بھی خطاب کيا اور اساتذہ کی خدمات کو  خراج تحسين پيش کيا۔
مزیدخبریں