منڈی بہاوالدین میں ہیجڑوں کا مقابلہ حسن ہوا جس میں شوکت عرف صائمہ کو مس پاکستان منتخب کر لیا گیا۔ تقریب سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی

ہیجڑوں کے مقابلہ حسن کا اہتمام منڈی بہاؤالدین کے مقامی شادی ہال میں کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ہیجڑوں نے شرکت کی۔  مرکزی گورو محمد عارف کی دعوت پر ہیجڑے ٹولیوں کی شکل میں ناچتے گاتے اورٹھمکے لگاتے ہوئے تقریب میں پہنچتے رہے۔ ہیجڑوں کا پروگرام دیکھنے کیلئے مختلف اضلاع کے تماش بینوں کی بڑی تعداد شادی ہال کے گیٹ پر جمع تھی جبکہ ہال میں داخلے کی اجازت صرف ہیجڑوں کے ساتھ آنے والے افراد کو ہی دی گئی۔ ہیجڑوں کے مقابلہ حسن میں شوکت عرف صائمہ نے مس پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا جس کے بعد کیٹ واک کی گئی۔ اس رنگا رنگ تقریب میں زرق برق لباس پہنے ہیجڑوں نے مختلف گانوں پر رقص بھی کیا ۔ اس موقع پر ہیجڑوں کے گرو عارف کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران ایک لاکھ روپے اکٹھے کیے گئے ہیں اور یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...