اسلام آباد میں ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نذرمحمد گوندل نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار پر اخراجات میں اضافے کے باعث اس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو کاشتکارمتاثر ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے کسانوں کی اعانت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت پیدا نہ ہو۔ اس سلسلے میں سیلاب زدہ علاقوں کیلئے پندرہ ارب روپے مالیت کے پیکج پر چاروں صوبوں سے مشاورت جاری ہے، پیکج کا پچاس فیصد وفاقی حکومت اور پچاس فیصد متعلقہ صوبہ ادا کرے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء قمرزمان کائرہ، میر ہزار خان بجارانی اور مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔