لاہور سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی،ایل ایس ای پچیس انڈیکس بارہ پوائنٹس کی کمی سے تین ہزار ایک سو اڑتیس کی سطح پر بند ہوا۔

Oct 05, 2010 | 14:55

سفیر یاؤ جنگ
مارکیٹ میں انیس لاکھ پچاس ہزار چار سو تیئیس حصص کا کاروبار ہوا۔ نو کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، انتالیس کمپنیوں کے حصص میں کمی اور چون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ لوٹ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کےحصص مارکیٹ میں سرفہرست رہے۔ دوسرے نمبر پر بنک الفلاح رہا جس کے دولاکھ انتیس ہزار چھ سو چودہ حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ این آئی بی بنک ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سات سو اکیاون حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ مارکیٹ میں پاکستان آئل فیلڈ کے شیئرزایک روپے ستاسی پیسے کے اضافے کے ساتھ دو سو انتالیس روپے میں فروخت ہوئے۔
مزیدخبریں