ڈینگی اور ویلیوڈ روم کی خستہ حالی، قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ ایک ماہ کیلئے ملتوی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی نومنتخب انتظامیہ نے لاہور میں ڈینگی کے خطرہ اور ویلیو ڈروم کی خستہ حالی کی بنا پر 59 ویں قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کو ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دیا گیا جبکہ قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو سپانسر شپ کے ذریعے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات میں اکثریت رائے سے ہمارے پینل کو کامیابی ملی ہے 15 میں سے 12 ارکان نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ منور بصیر نے کہا کہ آئندہ کوئی نان ٹیکنکل کوچ اور مینجر ٹیم کے ساتھ نہیں ہو گا۔ ٹور ڈی پاکستان کے لئے میں نے ذاتی طور پر دو مرتبہ 60 اور 80 لاکھ کی سپانسر شپ لیکر دی لیکن کسی نے کوئی حساب نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن