مکرمی!پنجاب کے تین اضلاع نارووال شیخوپورہ اور لاہور کو ملانے والی نارووال بدوملہی نارنگ کلا خطائی روڈ کی تعمیر مشرف دور میں 66 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوئی اور تاحال تعمیری مراحل میں ہے تاہم چار ماہ سے ٹھیکیدار نے بوجہ رقم عدم ادائیگی کام روک دیا ہے جس کی وجہ سے نارنگ منڈی کالا خطائی سڑک کا دس کلومیٹر کا راستہ نہایت ابتر صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ جگہ جگہ پھر پڑے ہیں کچھ کچا راستہ ہے ناہموار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا محال ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ پانچ سال کا طول عرصہ گزرنے کے باوجود سڑک ابھی تک تعمیری مراحل سے گزر رہی ہے سینکڑوں مقامات پر پلیاں بننا ابھی باقی ہیں نہایت سست روی سے کام ہوتا رہا ابک ام بند کرنا سراسر زیادتی ہے اور عوام کو بڑی پریشانی ہے معلوم ہوا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث کام بند کرنا پڑا جبکہ ریل گاڑیوں کی بندش کے باعث یہ واحد سڑک لاہور سے نارنگ منڈی تک عوام کیلئے سفری ذریعہ تھی جو کہ کام کی بندش سے ٹرانسپورٹ کے قابل نہ ہے حکومت سے التماس ہے کہ اس بڑے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔ (محمد فیصل نعیم زاہد سٹریٹ نارنگ منڈی)
نارووال بدوملہی نارقنگ کالا خطائی روڈ کب مکمل ہو گی؟
Oct 05, 2012