انسانیت کا درد رکھنے والوں کے نام

مکرمی! میں کچھ عرصہ پہلے روڈ ایکسیڈنٹ میں معذور ہو گئی اور کافی عرصہ ہسپتال میں زیر علاج رہی، جب ہسپتال سے فارغ ہوئی تو رکوع کی حالت میں چل سکتی ہوں، میں نے معذوری کو بہانہ بنا کر گھر بیٹھ رہنے یا آنسو بہانے کی بجائے زندگی کو رواں دواں رکھا اور میرے اندر جذبہ خدمت ابھر کر سامنے آ گیا، میں نے اسی جذبہ کے تحت تقریباً تیرہ گاﺅں کے عقب میں ڈھائی کنال جگہ وقف شدہ پر یاسین (وقف) ہسپتال کے نام سے بہترین لوکیشن پر ہسپتال تعمیر کیا۔ اب میں چاہتی ہوں کہ کوئی مخیر دوست جو کہ غریبوں کا حقیقی پرسان حال ہو، اس چلتے ادارے کو مکمل اپنے کنٹرول میں لے کر چلانا چاہتا ہو تو رابطہ کرے۔(فتح خاتون لنک روڈ، درگاہی گل قدیم عقب نیوکیمپس جی سی یونیورسٹی، کالا شاہ کاکو۔ تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...