چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمشن کی اہلیہ، 2 بیٹیوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پبلک سروس کمشن میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات میں چیئرمین کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی جعلی ڈگریوںکے ساتھ سکولوں میں تعینات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمشن میں گذشتہ دنوں بے قاعدگیوں کا انکشا ف ہوا تھا اور یہ بات سامنے آئی تھی کہ افسران نے اپنے ہی بیٹوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا ہے جس کے بعد نیب نے تحقیقات شروع کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمشن کی اہلیہ اور دو بیٹیاں جعلی ڈگریاں رکھتی ہیں۔ نیب کی تحقیقات اس حوالے سے ابھی جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...