لاڑکانہ ہسپتال میں بچوں کی اموات مختلف طبی وجوہات سے ہوئیں: تحقیقاتی رپورٹ

Oct 05, 2012

کراچی (آن لائن) وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی نے شیخ زید ہسپتال لاڑکانہ میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے بارے میں انکوائری مکمل کر کے تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی اموات مختلف طبی وجوہات کے باعث واقع ہوئیں جن میں نیو نیٹل سیپسز، پیدائش کے وقت بچوں کا وزن کم ہونا، دم گھٹنا، گردن توڑ بخار شامل ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق جس وقت بچوں کو ہسپتال لایا گیا ان کی حالت تشویشناک تھی۔

مزیدخبریں