معصوم بچوں نے ناراض والدین کی صلح کرا دی، عدالت نے کیس نمٹا دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت میں معصوم بچوں نے ناراض والدین کی صلح کروا دی۔ یہ مناظر دیکھ کر عدالت میں موجود دونوں خاندان کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بچوں کے دادا دادی کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ کالونی کی رہائشی (م) نے عدالت میں خلع کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔ جس پر عدالت نے شوہر کو گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا تاہم عدالت نے دونوں (میاں بیوی) کو آپس میں معاملات طے کرنے کا موقع دیا اس دوران بچوں کے معصوم چہروں نے خاتون اور اس کے شوہر کی سوچ بدل دی اور انہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ انکے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں جس پر کیس نمٹا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...