بیروت+ مقبوضہ بیت المقدس (ثناءنیوز) درجنوں یہودی آباد کاروں نے بدھ کے علی الصبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، صہیونی انتہا پسند اسرائیلی فوج کی بھرپور حفاظت میں مراکشی دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں پر اپنی تلمودی عبادات کی ادائیگی کرتے رہے۔ اس دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ وقف فاو¿نڈیشن نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر مسلسل حملوں سے علاقے کے حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔ مسجد اور اس کے اطراف میں اس وقت حالات مزید ابتر ہوگئے
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا اطراف میں 47 سرنگیں کھود لیں
Oct 05, 2012