یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے160 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی (اے پی پی) یونان سکیورٹی حکام کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے یونان داخل ہونے اور ویزا معیاد ختم ہونے کے باوجود یونان میں رہائش پذیر 160 پاکستانیوں کو حراست میں لینے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا ہے جنہیں دو مختلف پروازوں کے ذریعے بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچایا گیا ‘ ایف آئی اے نے تمام بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ گزشتہ صبح اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو مختلف غیر ملکی پروازوں کے ذریعے ایک سو ساٹھ تارکین وطن پاکستان پہنچے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق راولپنڈی،، گوجرانوالہ اور پشاور سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...