10 افسروں کا تبادلہ، ڈی سی او قصور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ فاﺅنڈیشن تعینات

Oct 05, 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 10 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر احمد وڑائچ ڈی او سی قصور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ فاونڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عمر ڈپٹی سیکرٹری فنانس کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد فیصل عظیم ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔کلثوم ثاقب ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی کے تبادلے کے احکامات منسوخکر دئیے گئے ہیں۔ محمد مالک بھلا ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ محمد سلیم سپیشل جج انٹی کرپشن لاہور کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سہیل اکرم سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ بہاولپور کو سپیشل جج انٹی کرپشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ راجہ محمد ارشد سپیشل جج انٹی کرپشن گوجرانوالہ کو ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ملک تنویر احمد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کو سپیشل جج انٹی کرپشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں