ویڈیو بنانے کا شوق، خاتون نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال دی

نیویارک (نوائے وقت نیوز) دنیا بھر میں دیوانے لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اپنے شوق کی خاطر جان جوکھوں میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ امریکی ریاست یوٹا کے شہرموب میں جیپوں کو پہاڑی پگڈنڈیوں پر چڑھانے کے مقابلوں کے دوران ویڈیو بنانے کی شوقین ایسی ہی ایک خاتون دکھائی دی۔ یہ خاتون جیپوں کی وڈیو بنانے میں اس قدر مست مگن تھیں کہ اپنے قریب بڑھتی جیپ کی بھی پرواہ نہیں کی کہ اور اسکے نیچے آتے آتے بچیں اور گہری کھائی میں جاگری۔

ای پیپر دی نیشن