باﺅلنگ سے مطمئن نہیں، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے : ثناءمیر

دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کی پاکستان آمد سے ٹیم میں بہتری ہو سکتی ہے
لندن (این این آئی) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے اعتراف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی باﺅلنگ سے مطمئن نہیں، بیٹنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے¾ دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کی پاکستان آمد سے ٹیم میں بہتری ہو سکتی ہے۔ ثناءمیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے تاہم جب تک بڑی ٹیمیں پاکستانی ٹیم سے نہیں کھیلیں گی اس کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئے گی۔ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین سال قبل ایک وارم اپ میچ کھیلا تھا۔بھارت سے بھی گزشتہ سال صرف ایک ورلڈکپ میچ کھیلا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کا تجربہ اچھا رہا۔ پاکستانی ٹیم نے وارم اپ میچ جیتا اور پھر بھارت کو بھی شکست دی جو ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اس کی پہلی جیت بھی ہے۔ پاکستانی کھلاڑی یہ سوچ کر آئی تھیں کہ اس بار بھارت کو شکست دینی ہے اور اس جیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پورے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے کسی بھی موقع پر ہمت نہیں ہاری۔ ان کی با¶لنگ کسی بھی ٹیم کی با¶لنگ کی ہم پلہ ہے ۔ پاکستانی اور دیگر ٹیموں کی بیٹنگ میں بہت زیادہ فرق ہے کیونکہ دوسری ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رکھی ہے جس میں ٹیسٹ اور ون ڈے بھی شامل ہے جبکہ پاکستان نے ٹیسٹ اور ون ڈے بھی دوسری ٹیموں سے کم کھیلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن