پشاور: فائرنگ کے واقعات میں ایف سی اہلکار اور بچہ جاں بحق، ہنگو میں بم دھماکہ، گھر کو نقصان

Oct 05, 2012

پشاور + ہنگو (آن لائن + اے پی پی) پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچہ اور ایف سی اہلکار جاںبحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں ماشو خیل کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بچہ جاںبحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی دوسری جانب تھانہ داﺅد زئی کی حدود میں غنی کلے کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علی رحمن نامی ایف سی اہلکار مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار علی رحمن چھٹیوں پر گاﺅں آیا ہوا تھا جس پر تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ ہنگو میں گھر کے ساتھ نصب شدہ پانچ کلو بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے گھر کو جزوی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں