ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ماسکو میں روسی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دریں اثناءجنرل اشفاق پرویز کیانی کو دورہ روس کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل کیانی نے گمنام فوجی کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔