اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا سیمی فائنل دیکھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں بڑی سکرین پر ٹی 20 میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ہمراہ میچ دیکھنے والوں میں جسٹس طارق پرویز، جسٹس گلزار احمد، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس خلجی عارف، جسٹس اطہر سعید، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس انور ظہیر جمالی شامل تھے۔