یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ”فلسطین، اسرائیل تنازع“ پر سیمینار

لاہور (پ ر) ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سائنس یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے فلسطین اور اسرائیل تنازع کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کرایا ،جس کے مہمان خصوصی پروفیزر پراربلا سکوئچ آف پولینڈ تھے۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کا تنازع غربت، محرومیت اور سیاسی بنیادوں پر نہیں ہے بلکہ یہ تنازع علاقائی اور مذہبی ہے۔ انہوں نے فلسطین، لبنان اور اسرائیل کے ہمسایہ ممالک اور ان تمام محرکات کا جائزہ لیا جوکہ اس تنازع میں ملوث ہیں۔ اس موقع پر سوال و جوابات کے سیشن کے دوران یو ایم ٹی سوشل سائنس اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران نے مہمان خصوصی کے خیالات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کا تنازع صرف اور صرف مذہبی بنیادوں پر ہے اور اس میں امریکہ اپنی پوری حمایت اسرائیل کے حق میں پیش کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن