سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہنگوکے علاقے فیروز غنڈی میں خود کش حملہ آور نے مقامی طالبان کمانڈرمولانا محمد نبی حنفی کے مرکزکونشانہ بنایا۔ صبح ساڑھے سات بجے کے قریب خودکش حملہ آور نےمرکز میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر محافظوں نے فائرنگ کردی، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مولانا محمد نبی حنفی پریکم رمضان المبارک کو بھی قاتلانہ حملہ ہواتھا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔