کراچی کے علاقے لیاری کلری تھانے کی حدودعلی محمد محلہ میں رینجرزکی نفری داخل ہوئی تووہاں موجود مورچہ بند ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ تین ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے سول اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوسرا بھی دوران علاج چل بسا ہلاک ہونے والے دونوں کی شناخت حنیف اوراللہ بخش کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ملزمان کے نام شاکراوراحمد بتائے ہیں رینجرزحکام کے مطابق ملزمان نے رینجرزکی موبائل پرہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی کیا ملزمان سے بھاری اسلحہ جس میں چارکلاشنکوف تین نائن ایم ایم پستول پانچ دستی بم اورتین واکی سیٹ پرآمد ہوئےرینجرزحکام کےمطابق آپریشن ٹارگٹڈ تھا جس میں ملزمان کے کچھ ساتھی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے