بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے منڈی بہاؤالدین کے ایک رہائشی مہر علی شاہ سے نو کلو ہئیروئن برآمد کر لی۔ ملزم فلائٹ نمبر ای کے تھری ٹو تھری کے ذریعے اسلام آباد سے بیلجیم جا رہا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے کر زیر دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ تحقیقات میں اے این ایف حکام سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔