بینکاری نظام میں رقم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو سات روز کے لیے چارسوستاسی ارب پندرہ کروڑ روپے فراہم کرنے پڑے۔

Oct 05, 2012 | 14:53

اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعےبینکوں اور مالیاتی اداروں کوسات روز کے لیے چار سو ستاسی ارب پندرہ کروڑ روپے فراہم کردیے۔اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے پانچ سو بارہ ارب پچیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔ اسٹیٹ بینک نے ساڑھے نو فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے بعد نجی شعبے اور حکومت کی جانب سے کمرشل بینکوں سے بڑھتے ہوئے قرضے بینکوں میں لیکوڈٹی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ بنا ہوا ہے۔واضع رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اس سے قبل بھی بینکوں کو رقم کی کمی دور کرنے کے لیے چھ سو ارب سے زائد کی رقم فراہم کی تھی۔

مزیدخبریں