درخواست ضمانت خالد جدون کی طرف سے ان کے وکیل واجد گیلانی نے دائرکی ہے، درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رمشا مسیحی کیس پردیے جانے والے حکم امتناعی کا اطلاق خالد جدون پربھی ہوتا ہے، اس لیے ہائی کورٹ ان کی ضمانت کا حکم دے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت رمشا مسیح کیس پرحکم امتناعی جاری کردیا تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں کی جارہی۔