شارٹ فال گر کر ایک ہزار نو سو تین میگاواٹ کی سطح پرپہنچ گیا جس کے بعد گھریلوصارفین کے لیے لوڈ شیڈنگ عارضی طورپرختم کردی گئی۔

Oct 05, 2012 | 16:02

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب سولہ ہزار پانچ سو تیرہ میگاواٹ ،پیداوار چودہ ہزار چھ سو تینتیس میگاواٹ جبکہ شارٹ فال کم ہوکر ایک ہزار نو سو تیرہ میگاواٹ کی سطح پر آگیا۔ بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کے لیے عارضی طور پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ این ٹی ڈی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ عارضی طور پر ختم کی گئی ہے کیونکہ بجلی کی طلب اور پیداوار میں خاصی کمی ہوئی ہے اگر شارٹ فال میں اضافہ ہوا تو لوڈ شیڈنگ پھر سے شروع کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں