چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے میں مٹی کے تودے تلے دبے سکول کے اٹھارہ بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکول کے بچوں کے علاوہ اس واقعے میں ایک اورشخص لاپتہ ہے کیچڑاورپتھروں پرمشتمل تودوں نے سکول کی عمارت کے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے سے آٹھ سو افراد کو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔