امریکہ میں میسن کاؤنٹی کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ ایک سو پچاس ایکڑتک پھیل گئی،فائربریگیڈکاعملہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے،حکام کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ سے سو کے قریب گھروں کو آگ کی لپیٹ میں آنےکا خدشہ ہے،جبکہ ایک درجن سے زائد گھروں سے لوگوں کو حفاظتی مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے،دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی نیو ساؤتھ ویلزکے ساحلی علاقے پر واقع جھاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لئے امدادی کام جاری ہے،ایک سودس سے زائدفائر فائٹرزہیلی کاپٹرز اورطیاروں کی مددسے آگ پر پانی پھینکاجارہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے،
واشنگٹن میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ گھروں تک جاپہنچی،ادھرآسٹریلیا میں بھی نیوساؤتھ ویلزکی جھاڑیوں میں لگی آگ پرقابوپانے ہیلی کاپٹرز اورطیارےکااستعمال کیا جارہا ہے
Oct 05, 2012 | 21:44