کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے اختتام پر شئیرز کی فروخت کا شکار ہوگئی جس کے باعث کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پینتیس پوائنٹس گر گیا۔

Oct 05, 2012 | 21:51

کامرس رپورٹر

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چار روز کی زبردست تیزی کے بعد آج شئیرز کی فروخت دیکھی گئی جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس پینتیس پوائنٹس گرگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار سات سو چون پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مجموعی کاروباری حجم چودہ کروڑ اٹھاون لاکھ شئیرز رہا جبکہ حجم کے اعتبار سے نشاط گروپ کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ کاروبار ہوا۔ کاروبار کے اختتام تک سیمنٹ، فرٹیلائزر اور بینکس کے حصص میں سب سے زیادہ فروخت دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ بروکرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں برائے نام کمی کی ہے جس کا مارکیٹ پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج مندی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ایک سو اٹھارہ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار نو سو اکیاسی پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اکانوے کمپنیوں کے چھبیس لاکھ اکیاون ہزار چار سو حصص کا کاروبار ہوا۔ تیرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکیاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں