کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بغدادی تھانے کی حدود موسی لین سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت امین احمد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لانڈھی ایک نمبر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے فدا علی نامی شخص کو قتل کردیا۔ رضویہ تھانے کی حدود میں ناظم آباد چورنگی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک عاطف جاں بحق ہوگیا۔ رنچھوڑ لائن میں بھی فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن