بطور ترک سفیر آیا تھا پاکستان کا سفیر بن کر جارہا ہوں: مصطفیٰ بابر

اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں ترکی کے سفیر مصفطیٰ بابر ہیزلان نے کہا کہ جب میں پاکستان آیا تھا تو صرف ترکی کا سفیر بن کر آیا تھا اور جب واپس جارہا ہوں تو پاکستانیوں سے محبت کی وجہ سے اپنے ملک میں پاکستان کا سفیر بن کر رہوں گا۔ انہوں نے یہ بات ای سی او کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد کلب میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان صوفیاءکی سرزمین ہے لوگ مہمان نواز ہیں اور خصوصاً ترکی کے لوگوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادتیں، حکومتیں اور عوام کی خواہش ہے کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے۔ ایسے اقدامات ہوئے ہیں جن سے پاکستان اور ترکقی کے اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط میں قابل قدار تبدیلی محسوس ہوگی۔ ای سی او کلچرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا پاکستان اور ترکی کا سب سے بڑا فکری رشتہ حضرت شاہ شمس تبریز اور مولانا جلال الدین رومی کا ہے۔ اسی روایت کو مولانا رومی اور علامہ اقبال میں نظر آتے ہیں، ہیز لان ترکی کے بہترین سفیر تھے۔

ای پیپر دی نیشن