تحریک انصاف نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونیوالی ”قومی کانفرنس“ منسوخ کر دی

Oct 05, 2013

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہونے والی ”قومی کانفرنس“ منسوخ کر دی۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صدارت میں ہونے والی قومی کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے اور قومی کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بعض اہم مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں