لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں دو روزہ ”کشمیر حق خودارادیت کانفرنس“ کی آج ہفتہ 5اکتوبر کو ساڑھے دس بجے صبح اختتامی نشست منعقد ہو گی جس کا موضوع ”مسئلہ کشمیر: ماضی، حال اور مستقبل“ ہے۔ اس نشست میں وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چودھری برجیس طاہر بطور مہمان خاص شرکت کریں گے۔ مقررین میں وائس چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد، چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف، صدر لبریشن لیگ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) عبدالمجید ملک، کنونیئر آل پارٹیز حریت کانفرنس (عمر فاروق) سید یوسف نسیم، خانوادہ حضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان احمد علی، سابق ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل و ممبر کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق خان آزاد اور سابق صدارتی مشیر حکومت آزاد کشمیر سید نصیب اللہ گردیزی شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔