پشاور (آئی این پی + آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف کا مارشل لاءنافذ ہے انتخابات جیتنے والے لوگ ہمیشہ جھوٹ سے کام لیتے ہیں، اے این پی کی خواہش ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات کامیاب ہوں کیونکہ دہشت گردی میں سب سے زیادہ نقصان پشتون قوم کا ہوا ہے، بجلی کی چوری سب سے زیادہ پنجاب میں ہوتی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی عروج پر ہے۔ طالبان سے مذاکرات اے این پی نے 2007ءمیں شروع کئے تھے۔ اس وقت شرعی عدالتیں بھی قائم کی گئی تھیں۔ طالبان سے مذاکرات میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ دریں اثناءآن لائن کے مطابق طالبان سے کامیاب مذاکرات چاہتے ہیں، مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں خبر پی کے تباہ ہو جائے گا۔
طالبان سے مذاکرات جلد ہونے چاہئیں ناکامی پر صوبہ تباہ ہو جائے گا: غلام بلور
Oct 05, 2013